جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ نے چین کی پانچ کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پانچ چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔امریکی محکمہ تجارت کے فیصلے کے تحت پابندی کے زمرے میں آنے والی پانچوں کمپنیاں امریکی مصنوعات نہیں خرید سکتیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ آئندہ ہفتے جاپان میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے والے ہیں اور یہ معاملہ اس اہم ملاقات سے قبل کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا۔ دونوں اقتصادی قوتوں کے مابین پہلے ہی معاشی جنگ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …