اتوار , 21 جولائی 2019

قطر کا پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان

دوحہ: قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے۔قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہناہےکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری 9 ارب ڈالر کی ہوگی۔

دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قطر کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔البتہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے 3 ارب قطری ریال کی بجائے 3 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاع دی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی گزشتہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آئے اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے، سعودی عرب

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے …