ہفتہ , 20 اپریل 2024

مراکش میں صدی معاملے کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ

مراکش میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی مخالفت میں ہزاروں مراکشی مسلمانوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے بادشاہوں کو غدار اور خائن قراردیا ہے۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا کرفلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان ، بحرین کے بادشاہ اور امارات کے بادشاہ کو غدار اور خائن قراردیتے ہوئے ان کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی۔ مظاہرین نے مراکشی حکومت سے صدی معاملے کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب عوام غدار اور خائن عرب حکمرانوں کو مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …