ہفتہ , 20 اپریل 2024

آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور برطانیہ کی عسکری قیادت کے مابین جیو اسٹریٹیجک صورتحال سمیت دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔لندن میں موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفد کے ہمراہ وزرات دفاع میں برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل سر نیک کارٹر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نیک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دنوں وفود کے مابین خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ عسکری تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال ہوا۔واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔خیال ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 20 جون کو برطانیہ پہنچے جہاں انہوں نے برطانونی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں اتوار آرمی چیف نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ بھی دیکھا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی سیکیورٹی اور عسکری تنازعات پر مشتمل تھینک ٹینک ’انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز‘ میں پاکستان میں سیکیورٹی امور سے متعلق اظہار خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’پاکستان دیرپا، پائیدار اور ناقابل تردید امن اور استحکام کرنے والا ہے جس میں مکمل کامیابی کے لیے عالمی شراکت داری اور تعاون ضروری ہے‘۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ’بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری کے رجحانات میں اضافہ ہوا جو ممالک کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے‘۔انہوں نے واضح کیا کہ ’جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا گہرا تعلق تقاضہ کرتا ہے کہ طویل عرصے سے زیر التوا تنازعات کا حل نکالا جائے‘۔

یہ بھی دیکھیں

عارضی جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوششیں جاری ہیں: انٹونی بلنکن

برسلز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل ، فلسطین تنازع کے معاملہ پر کہا …