جمعہ , 19 اپریل 2024

یقین دلاتا ہوں عوام کا ٹیکس کا پیسہ ان پر ہی خرچ ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام سوچتے ہیں ٹیکس نیٹ میں آگئے تو انہیں تنگ کیا جائے گا، میں یقین دلاتا ہوں کہ کوئی ادارہ لوگوں کو تنگ نہیں کرے گا۔نجی چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن ‘پاکستان کیلئے کرڈالو’ میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی اور وزیر مملکت برائے ریوینیو حماد اظہر نے شرکت کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹرانسمیشن میں خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ٹرانسمیشن ‘پاکستان کیلئے کر ڈالو’ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ پہلی بار براہِ راست سوالوں کے جوابات دے کر نئی تاریخ بھی رقم کی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا ٹیکس ان ہی پر خرچ ہوگا، ملک آج دوراہے پر کھڑا ہے، جتنا قرض آج لے رہے ہیں، اس کا آدھا پرانے قرضوں کے سود پر چلا جاتا ہے، ملکی ترقی کیلئے خود کو بدلنا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …