جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا ہے ، اقوام متحدہ نے امریکہ ایران کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات پر زور دیاہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے مشرق وسطی میں آئل ٹینکرز پرحملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اقوام متحدہ کی طرف سے کہا گیاہے کہ خلیج اومان میں آئل ٹینکرز پرحملے خطے کی سیکیورٹی کے لئے خطرہ ہیں ۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کےبند کمرہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتا۔ امریکی پابندیوں کے باعث خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکہ ایران کو دھمکا رہا ہے تو اس سے بات کیسے ہوسکتی ہے۔موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مزاکرات ممکن نہیں ہیں۔ایرانی سفیر نے خطے کے ممالک میں بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے معاشی اور سفارتی دباؤجاری رکھیں گے ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس امریکہ کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …