ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا کی نئی پابندیاں، روس نے ایران کی حمایت کردی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کے ردعمل میں روس نے ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق روسی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کی کوشش کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب سدباب کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔روسی نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کی ایران پر نئی پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی امریکی پابندیوں سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور واشنگٹن کو ایسی پابندیاں لگانے کے بجائے ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ نکالنا ہوگی۔خیال رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، ایک روز قبل ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم دے کر واپس لیا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑے اور 1500 فوجی تعینات کر رکھے ہیں جبکہ مزید ایک ہزار اہلکاروں کو بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …