جمعرات , 25 اپریل 2024

علماء‌ کی صدی کی ڈیل اور بحرین کانفرنس کے خلاف مظاہروں کی اپیل

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمان ممالک میں کی 25 عالمی تنظیموں‌ نے فلسطینیوں‌ کے خلاف امریکا کے’صدی کی ڈیل’ اور بحرین میں ہونے والی کانفرنس کےخلاف عالم گیر مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ترکی کےشہر استنبول میں منعقدہ عالمی اسلامی کانفرنس میں دو درجن سے زاید عالمی علماء تنظیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین اور اعلامیے میں فلسطینیوں‌ کے خلاف امریکا کی قیادت میں جاری سازشوں کی شدید مذمت کی گئی۔

بین الاقوامی علماء تنظیموں‌نے امریکا کے صدی کی ڈیل کے سازشی منصوبے اور مناما کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے کےساتھ ان سازشوں کےخلاف عالم گیر مظاہروں اور احتجاج کی اپیل کی۔اجلاس کے آخر میں بین الاقوامی علماء رابطہ کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد عبدالکریم نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کرسنایا۔

انہوں نےکہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ فلسطینی قوم کے خلاف جاری استعماری سازشوں کےخلاف مزاحمت کے بجائے عرب ممالک کی سیاسی لیڈرشپ دشمن کے خادم بن کر اپنے اموال اور خزانے دشمن کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے پر صرف کررہےہیں۔بیان میں کہا گیا کہ فلسطین پوری مسلم امہ کی سرزمین ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت صہیونیوں کو نہیں دے سکتی۔ ارض فلسطین پرفلسطینی قوم کےسوا اور کسی کا حق نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …