جمعرات , 25 اپریل 2024

جنرل لیبر یونین کی ‘صدی کی ڈیل’ کو فلسطین کے خلاف سازش اورخیانت قراردیا

تیونس (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ملک تیونس کی سب سےبری جنرل لیبریونین نے ‘صدی کی ڈیل’ کی امریکی اور صہیونی سازش کو فلسطینی قوم کے خلاف عالمی استعماری سازش اور فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔یونین کے سیکرٹری جنرل نورالدین الطبوبی نے تیونس میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں‌ کہا کہ عرب ممالک کا ‘صدی کی ڈی’ میں حصہ لینا اور اس سازش میں امریکا اور صہیونیوں کی سہولت کاری کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی توہین اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔

کانفرنس کے لیے ‘فلسطین برائے فروخت نہیں’ کا عنوان مختص کیاگیا تھا۔ اس موقع پرتیونس میں فلسطینی سفیر ھائل الفھوم نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب میں مقررین نے صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کی شدید مذمت کی اور اس سازش کوآگے بڑھانے کے لیے بحرین میں عالمی اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کو فلسطینیوں کے ساتھ خیانت قراردیا۔

الطبوبی نے کہا کہ امریکا اور اس کی حواری طاقتیں فلسطین کو دنیا کےنقشے سے مٹانے کی سازش کررہی ہیں۔ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ عالمی طاقتیں فلسطینیوں‌ کو ان کے وطن سے محروم کرنے کے لیے فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی کوشش کررہی ہیں۔ نیز یہ کہ اس سازش کوآگے بڑھانے میں امریکا اور صہیونیوں کو عرب ممالک کی طرف سے تعاون اورسہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …