جمعہ , 19 اپریل 2024

منامہ میں صدی کا معاملہ ;سعودی عرب کی غداری نمایاں ہوگئی:اسماعیل ہنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں صدی معاملہ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منامہ میں صدی کا معاملہ مردہ پیدا ہوا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا ہے جبکہ صدی کا معاملہ دنیا میں مردہ پیدا ہوا ہے۔ ہنیہ نے کہا فلسطینی عوام کی تحریک منامہ کے سازشی اقتصادی اجلاس کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردےگی۔

فلسطینی رہنما نے منامہ کے اجلاس میں شریک عرب حکمرانوں کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ، نوکر اور غلام قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام فلسطین اور بیت المقدس کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسماعیل ہنیہ نےمنامہ اجلاس کی مخالفت پر لبنانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ عرب ذرائع کے مطابق مسئلہ فلسطین کو محو اور نابود کرنے کے سلسلے میں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ تعاون جاری ہے مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی غداری اور خیانت نمایاں ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …