ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ کا عرب اتحادیوں سےخلیج فارس میں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے خلیج فارس میں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔فرانس پریس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے سعودی حکمرانوں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ واشنگٹن، خلیج فارس کی سیکورٹی پر آنے والے اخراجات تنہا برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو بھی اس میں اپنے حصے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خلیج فارس میں امریکہ کی پھیلائی ہوئی کشیدگی میں چین اور جاپان کو گھسیٹنے کی کوشش کر تے ہوئے کہا ہے کہ چین اور جاپان کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کرنا چاہیے۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم مفت میں اس خطے کی شپنگ لائن کی حفاظت کر رہے ہیں حالانکہ چین کا اکیانوے فیصد اور جاپان کا باسٹھ فی صد تیل اس علاقے سے گزرتا ہے۔

امریکی صدر نے جو اس سے پہلے سعودی عرب کو دودھ دینے والی گائے قرار دے چکے ہیں، اپنی ایک انتخابی تقریر میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا شاہی نظام امریکہ کی حمایت کے بغیر پندرہ دن بھی قائم نہیں رہ سکتا۔ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کی توہین پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ” یہ ذلت، اپنی سلامتی کو اغیار کے سپرد کرنے کا انعام ہے”۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …