جمعہ , 19 اپریل 2024

آصف علی زرداری نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عدالت مجھے بولنے کی اجازت دے، میرے خلاف قرضہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے۔ استغاثہ کہتی ہے میں نے کمپنی بنائی۔ کمپنی بنانے سےمجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف قرضہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں، میرے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے، مجھے پہلے بھی 8 سال بعد رہا کیا گیا، کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا، کیس واپس لیتا ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …