جمعہ , 19 جولائی 2019

امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں;جنرل حاجی زادہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں، امریکہ کو اپنی رفتار پر نظر رکھنی چاہیے۔جنرل حاجی زادہ نے صوبہ ایلام میں امریکی ڈرون کو سرنگوں کرنے کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جس طرح دوسرے ملکوں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے ویسے ہی وہ ایران کی فضآئی حدود کی بھی خلاف ورزی کرنا چاہتا ہے لیکن ایران اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔

انھوں نے کہا کہ علاقہ میں موجود اہلکاروں نے اپنی ذمہ داری کے مطابق عمل کیا اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور خبردار کرنے کے باوجود جب امریکی ڈرون نے خلاف ورزی جاری رکھی تو اسے سرنگوں کردیا گیا۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ امریکیوں کو اپنی رفتار پر نظر رکھنی چاہیے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …