ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی پائپ لائن پر حملہ عراقی سرزمین سے ہوا تھا۔ امریکی دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر حملے کے لیے عراقی سرزمین استعمال ہوئی تھی۔ عراق سے اڑائے گئے ڈرون طیاروں کے ذریعے تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی تھی۔مؤقر امریکی اخبار ’ وال اسٹریٹ جرنل‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انکشافات امریکی حکام نے سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر ہونے والے حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیے ہیں۔ سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر مئی 2019 میں حملہ کیا گیا تھا۔امریکی حکام کی تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ پر عراق کی حکومت نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں ثبوت و شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام کی تفتیشی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیل پائپ لائن پر حملوں کے لیے جنوبی عراق سے ڈرون طیارے اڑائے گئے تھے۔ڈرون طیاروں کا حملہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ینبع بندرگاہ کے قریب شرقاً غرباً بچھائی گئی پائپ لائن پر کیا گیا تھا۔ تیل پائپ لائن سے روزآنہ 50 لاکھ بیرل تیل منتقل ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …