جمعہ , 19 اپریل 2024

سات یورپی ممالک کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بھر پور حمایت

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجئم کی وزارت خارجہ کی سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیلجئم کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بچانے اور باقی رکھنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل نے بھی اس معاہدے کو منظور کیا ہے اور یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام کے سلسلے میں اہم ہے لہذا اس معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے اس پر عمل ضروری ہے۔ آسٹریا، بیلجیئم ، فن لینڈ، ہالینڈ ، اسلونیہ، اسپین اور سویڈن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر تاکید کی ہے۔ یورپ کے ساتھ ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …