بدھ , 24 اپریل 2024

آل خلیفہ کا زوال اوراس کی نابودی قریب پہنچ گئی ہے; امیر عبداللہیان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین کی غداری اور صدی معاملہ آل خلیفہ حکومت کو نابود کردےگا۔ امیر عبداللہیان نے بحرین کے وزير خارجہ کے اسرائیل کی بقا کے بارے میں بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کا زوال بھی قریب پہنچ گيا ہے اورمسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خیانت اورغداری ان کے زوال اور نابودی کا سبب بنےگی۔ بحرینی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا تھا کہ بحرین اسرائیل کے ساتھ صلح اور اسرائیلی کی بقا کا خواہاں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …