جمعہ , 19 اپریل 2024

انڈونیشیا کا فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کا فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا، 12 افراد سوار تھے، ہیلی کاپٹر اڑان کے صرف 5منٹ بعد تک رابطے میں رہا اور پھر لاپتہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کا فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے چند منٹ بعد صوبے پاپوا میں لاپتہ ہوگیا جس میں 12 افراد سوار تھے، پاپوا ملٹری کے ترجمان محمد عیدی نے بتایا کہ روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا اوکسبل شہر سے پرواز کے 5 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، ہیلی کاپٹر صوبے پاپوا کے شہر اوکسبل سے جایاپورا جارہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ فوجی ہیلی کاپٹر پاپوا نیو گنی کے قریب اوکبب پر واقع سرحدی چیک پوسٹ پر سامان اور فوجی اہلکاروں کو لے کر جارہا تھا،انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر 7 ہزار 8 سو فٹ کی بلندی پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے سے قبل ری فیولنگ کے لیے اوکسبل رکا تھا، ہیلی کاپٹر میں 12 فوجی اہلکار سوار تھے جن میں 5 بارڈر سیکیورٹی اہلکار تھے، فوج اور مقامی ریسکیو ٹیموں سمیت ریسکیو ایجنسی ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …