بدھ , 21 اگست 2019

ترک صدر کا روس سے میزائل نظام کی خریدنے کا پختہ عزم

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ روس سے میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے۔جاپان کے شہر اوساکا میں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کا روسی صدر پوتین سے ملاقات سے قبل کہنا تھا کہ روس سے ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کے کوئی منفی نتائج نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایس 400 میزائل نظام کے حوالگی کے عمل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے ترکی کو انتباہ جاری کیا ہے کہ روس سے میزائل نظام خریداری پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں،جبکہ نیٹو سے تعلقات بھی کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوے کھلی اشتعال انگیزی ہے:کویت

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت نے مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کی شدید …