جمعرات , 18 اپریل 2024

بحرین کی شاہی حکومت کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، الوفاق پارٹی

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کی جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ شاہی حکومت کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جمعیت الوفاق کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کہا گیا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت عوام کی منشا کے خلاف اسرائیل کی حمایت کر رہی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسے عوام میں کوئی مقبولیت حاصل نہیں ہے۔

بیان میں بحرین اسرائیل تعلقات کی بحالی کے بارے میں وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کے بیان کی بھی سختی کے ساتھ مذمت کی گئی ہے۔جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ بحرین کے عوام غاصب صیہونی حکومت کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور وہ اس حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …