ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم احساس پروگرام، 60 سے زائد خواتین میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت راجن پور میں 60 سے زائد غریب خواتین میں بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کئے گئے، خواتین گھروں میں چھوٹے کاروبار کے ذریعے معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل ہوسکیں گی۔وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت 60 زائد غریب، بیوہ اور نادار خواتین میں چھوٹے قرضوں کی صورت میں این آر ایس پی آفس میں چیک تقسیم کئے گئے، ان خواتین کا تعلق حاجی پور، شکار پور، روجھان اور عمر کوٹ کے پسماندہ علاقوں سے ہے۔

احساس پروگرام کے تحت ملنے والے 25 سے 40 ہزار روپے تک کے قرضوں سے خواتین چھوٹے پیمانے پر گھروں میں، ٹیلرنگ، بیوٹی پارلر سمیت چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرسکیں گی، جس سے انہیں معاشی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔خواتین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم احساس پروگرام کے ذریعے ملنے والی رقم سے ہم بھی باعزت روزگار کماسکیں گے۔

احساس پروگرام کے ذریعے ملنے والے قرضوں کی فراہمی بلاسود ہے، جو ایک سال کے دوران 12 اقساط میں واپسی کرنا ہوگا، خواتین بینک سے قرضہ بھی حاصل کرسکیں گی اور واپسی کی قسطیں بھی بینک کے ذریعے ادا ہوں گی۔چھوٹے پیمانے پر قرضوں کی فراہمی سے خواتین ناصرف خود کفیل ہوسکیں بلکہ مردوں کے شانہ بشانہ گھریلوں اخراجات میں ہاتھ بھی بٹا سکیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …