ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان نے 33 رکنی نیشنل یوتھ کونسل قائم کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان نے پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم کر دی، 33 رکنی کونسل میں امور نوجوانان کے تمام صوبائی وزراء کرکٹر حسن علی، ثنا میر سمیت شامل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کو کونسل کا پہلا رکن بنایا گیا ہے، عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چئیرمین ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پہلی یوتھ کونسل قائم کر دی، وزیراعظم عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چئیر مین ہوں گے۔ 33 ارکان پر مشتمل نیشنل یوتھ کونسل میں کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ نمایاں شخصیات کوشامل کیا گیا ہے۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/406021530013274/?t=0

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امور نوجوانان کے وزیر، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری کونسل کے ارکان میں شامل ہیں، آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کے ارکان میں سرفہرست ہیں جبکہ دیگر ارکان میں کرکٹر حسن علی اور ثنا میر سمیت آرٹسٹ حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، کے ٹو سر کرنے والی با ہمت لڑکی ثمینہ بیگ، معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ ثازیہ بتول، نیشنل فٹ بالر کرشما علی، پاکستان کی پہلی شی میل نیوزکاسٹر مارویہ ملک بھی کونسل کا حصہ ہیں۔ چیئرمین عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 8ماہ پہلے نوجوانوں کی فلاح وبہبود کا بیڑا اٹھایا تھا، کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہو گا، ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، کونسل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …