جمعہ , 19 اپریل 2024

بیت المقدس کوئی ملک نہیں ہے اور وہاں آباد لوگوں سے فلسطین کا کوئی تعلق نہیں؛سعودی نامہ نگار الشمری

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)قبیلۂ آل سعود تو اب علیٰ الاعلان دہشتگرد صیہونی ٹولے کے ساتھ تعلقات معمول پر لا ہی رہا ہے، اب یہ سلسلہ وہاں کے صحافیوں میں بھی شروع ہو گیا ہے۔فہد الشمری نامی ایک سعودی نامہ نگار نے ایک گستاخانہ اور بے شرمانہ بیان دیتے ہوئے فلسطین کی شجاع اور باعزت قوم کو ’’شرف سے عاری گداؤں جبکہ مسجد الاقصیٰ کو ایک یہودی عبادتگاہ سے تعبیر کیا۔

سوشل میڈیا پر سرکولیٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں الشمری کا کہنا ہے:فلسطینی عوام بے شرف گدا ہیں اور مسلمانوں کے پاس دنیا بھر میں ہزاروں مسجدیں موجود ہیں اور یوگینڈا کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی فلسطینی باشندوں کے ساتھ بیت المقدس میں نماز پڑھنے سے زیادہ با فضیلت ہے۔

سعودی نامہ نگار الشمری نے اپنی ہرزہ سرائی کو جاری رکھتے ہوئے کہا:بیت المقدس کوئی ملک نہیں ہے اور وہاں آباد لوگوں سے فلسطین کا کوئی تعلق نہیں ہے، کیوں وہ سبھی مہاجر ہیں جو دیگر مختلف ممالک سے وہاں آکر بس گئے ہیں۔

الشمری نے فلسطینی قوم کے تئیں اپنے عناد کو عیاں کرتے ہوئے کہا:با شرف لوگ اپنی مشکلات کے حل کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتے ہیں، چاہے ان کی مشکلات کو چالیس سال گزر چکے ہوں،مگر فلسطینیوں میں یہ صفت موجود نہیں ہے!

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …