منگل , 12 نومبر 2019

ایران کے اقدامات پورے عالم اسلام کے لئے موثر: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما نے کہا ہے کہ ایران عالم اسلام میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے اور تہران کے اقدامات پورے عالم اسلام کے لئے موثر واقع ہو رہے ہیں۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایران کے شہر قم کی یورنیورسٹی میں بحرین کے حالات کا جائزہ لئے جانے کے بارے میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ ایران کی اعلی قیادت کے ساتھ ساتھ ایران کی طاقت و توانائی کے پیش نظر ایران کی سرحدوں اور سلامتی کے بارے میں کوئی تشویش پیدا نہیں ہو گی اور ایران کو اس وقت صرف عالم اسلام کی فکر سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔

اس موقع پر قم کی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین عسکر دیرباز نے بھی کہا کہ اسلام کے دشمن سینچری ڈیل سے متعلق منامہ اجلاس تشکیل دے کر تحریک مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور بحرین کے مظلوم مسلمانوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچتی رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

متحدہ عرب امارات:موسلا دھار بارش میں سڑکیں تالاب بن گئیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ميں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہيں، جہاں وقفے وقفے سے …