بدھ , 24 اپریل 2024

ن لیگ کااراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی تلاش کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن )نے ممکنہ فارورڈ بلاک کا حصہ بننے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی تلاش کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔مسلم لیگ (ن)نے حکمران جماعت سے رابطے میں رہنے والے ارکین قومی و صوبائی اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،کس رکن اسمبلی نے ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائیں، فہرستیں تیار کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب جبکہ پنجاب میں رانا ثناء اللہ ،ملک پرویز اور عظمی بخاری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ۔ کمیٹی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ترقیاتی فنڈز لینے کی خاطر خفیہ ملاقاتیں کرنے والے اراکین کی فہرستیں مرتب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ فارورڈ بلاک کا حصہ بننے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے پہلے مرحلے میں وضاحت طلب کرے گی جبکہ تسلی بخش جواب نہ دینے والوں کو شو کاز نوٹس دیتے ہوئے پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے تحت نا اہلی کے ریفرنس دائر کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …