جمعہ , 19 اپریل 2024

اس وقت نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی ٹارگٹ ہے: شاہد خاقان عباسی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی ٹارگٹ ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ آج ایک اور تاریک باب کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ماضی میں منشیات ڈال کر لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حنیف عباسی کو بھی رات کے 11 بجے فیصلہ سنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک کا اپنا رول ہے ، شہباز شریف اسمبلی میں بھی اور باہر بھی اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے ساڑھے تین گھنٹے اسمبلی میں تقریر کی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ۔زیادہ تر ورکر پارٹی کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ جب لیڈر کو کھڑا دیکھتے ہیں تو ورکر مضبوط ہوتا ہے۔ جو زاتی مفاد کے لئے ساتھ دیتے ہیں وہ بہت کم ہوتے ہیں۔ جو لوگ وفاداریاں بدلتے ان کے حالات کوئی اچھے نہیں ہوئے ماضی میں۔ ہر ایک کی مجبوریاں ہوتی ہیں ، حکومت دباو ڈالنا چاہیے تو ڈال سکتی ہے۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان کو شکایات تھیں تو ہمیں بتائیں ان کے تحفظات دور کریں گے۔ اگر ان ارکان کو شکایت تھیں تو پارٹی سے استعفی دے دیتے۔ اس ٹائم دودھ کے دھولے صرف تحریک انصاف والے ہی ہیں۔ اس وقت نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی ٹارگٹ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …