بدھ , 24 اپریل 2024

ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے برطانوی کوششیں جاری ہیں;برطانوی وزیر خارجہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے برطانوی کوششیں جاری ہیں۔برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے اپنے ٹویٹ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک خطے میں حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سفارتکاری اور سیاسی طریقہ کار کو بروئے کار لائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر 300 کلوگرام سے بڑھ گئے ہیں اور ایران کا یہ اقدام پہلے سے اعلان کیے جانے والی منصوبوں کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسٹیکس میکنزم کا نفاذ در اصل جوہری معاہدے سے متعلق یورپی ممالک کے وعدوں پر عمل درآمد کا پہلا قدم ہے اور اس بین الاقوامی معاہدے کے مطابق صرف یورپی اقدامات کافی نہیں ہیں بلکہ ایران کو عملی طور پر ان کے اقدامات کے ثمرات ملنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ 8 مئی کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ جوہری معاہدے کے بعض احکامات پر عمل نہیں کرے گا اور معاہدے کے فریقین کو بھی 60 دن کا الٹی میٹم دیا تا کہ وہ تیل اور بینکاری شعبوں کے علاوہ دیگر امور سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کریں.جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی سے ایک سال گزر گیا اور اسی دوران ایران نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر فریقین کو اس نقصان کا ازالہ کرنے کا کافی وقت دیا.

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …