ہفتہ , 20 اپریل 2024

جرمنی میں دائیں بازو کے گروہ کے ذریعے دو سو سیاستدانوں کے قتل کا منصوبہ فاش

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے خفیہ سیکورٹی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے دائیں بازو کا ایک انتہا پسند گروہ جس کے زیادہ تر عناصر پہلے فوج یا پولیس میں رہ چکے ہیں ملک کے دو سو سیاستدانوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا۔جرمنی کی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے نے دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ نورڈ کرویٹس سے متعلق ثبوت و شواہد پارلیمنٹ میں پیش کر دیئے ہیں اور یہ بتا دیا ہے کہ اس گروہ کے بیشتر ارکان ماضی میں فوج اور پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں-

جرمنی کی انٹیلی جینس ایجنسیوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ افراد پولیس کے کمپیوٹر سے جرمنی کی سیاسی جماعتوں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، کرسچین ڈیموکرٹیک الائنس، گرین پارٹی اور لفٹسٹ پارٹی کے دو سو سیاستدانوں کے ناموں اور ان کے ایڈرس کی فہرست تیار کر لی تھی-

اس گروہ نے ایسے پچیس ہزار افراد کی بھی فہرست تیار کر لی تھی جو پناہ گزینوں کی مدد کرتے ہیں-جرمنی کے ذرائع ابلاغ نے دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ کے اس اقدام کو این ایس یو گروہ کے انڈر گراؤنڈ نیٹ ورک جیسا ہی ایک اقدام قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …