ہفتہ , 20 اپریل 2024

روس ہر طرح کی دھونس و دھمکی اور خودسرانہ پابندیوں کا مخالف ہے؛سرگئی لاوروف

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں دھونس و دھمکی، باج وصولی، دباؤ، خودسرانہ پابندیوں اور تجارتی جنگ کے خلاف ہے-روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کو ماسکو میں پارلیمانی نظام کی ترقی کے زیرعنوان منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ماسکو ایسی حکومتوں کو گرانے کی ہرطرح کی کوشش کو جو اپنی آزادانہ پالیسیوں کی وجہ سے بعض ملکوں کی تابعداری نہیں کرنا چاہتیں، ناقابل قبول سمجھتا ہے-

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دیگر ملکوں میں حکومتوں کو گرانے کی کوششوں کی حمایت اور غیر قانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں- ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہت سے ملکوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعدد قراردادیں پاس کر کے اس طرح کے طریقہ کار کی مذمت کی ہے- پارلیمانی نظام کی ترقی کے زیرعنوان دوسری بین الاقوامی کانفرنس پیر کو ماسکو میں شروع ہوئی جس میں دنیا کے ایک سو بتیس ملکوں کے آٹھ سو مہمان شریک ہیں-کانفرنس کا اہتمام روسی دوما نے کیا ہے- کانفرنس میں دنیا کے چالیس ملکوں کے پارلیمانی اسپیکر بھی شریک ہیں-

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …