جمعہ , 19 اپریل 2024

سیاسی مخالفین پر سوڈان کی فوجی کونسل کا الزام

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے سیاسی مخالفین کے اتحاد فریڈم اینڈ چینج پر ملک میں بدامنی پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے ایک بیان جاری کر کے دعوی کیا ہے کہ اتوار کو دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی ذمہ داری سیاسی مخالفین کے اتحاد فریڈم اینڈ چینج پرعائد ہوتی ہے-

سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے کہا ہے کہ اس نے ان لوگوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جنھوں نے ان مظاہروں کا اعلان اور پلان کیا تھا- بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں میں شریک بعض افراد نے فائرنگ کر کے سوڈان کے فوجیوں کو مشتعل کیا-سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے کہا ہے کہ سریع الحرکت فورس نے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان لوگوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جھنوں نے فوجیوں پر حملہ کیا تھا-

سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کی جانب سے اقتدار ایک سویلین حکومت کے حوالے نہ کئے جانے کے خلاف اتوار کو ملک گیر مظاہروں کو فوج نے طاقت کے ذریعے کچل دیا جس میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور ایک سو اسّی سے زائد زخمی ہوئے ہیں-

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …