ہفتہ , 20 اپریل 2024

دشمن کو ایران کا جواب بہت سخت ہو گا،میجر جنرل غلام علی رشید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی زمینی فضائی اور سمندری حدود اسی طرح ایرانی جزیروں کی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے دشمن کے ہر طرح کے اقدام کا بھرپور جواب دیں گی اور یہ جواب ایسا ہو گا کہ دشمن کو پشیمان ہونا پڑے گا۔

ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے پیر کو ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں فوج اور سپاہ کی بحریہ کی یونٹوں کے اڈوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو عراق اور افغانستان پر جارحیت کرنے کا سبق مل گیا ہو گا جس کے نتیجے میں واشنگٹن کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان ہوا اور اس کے ہزاروں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-

میجر جنرل رشید نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں اس کی مدت اور اس کا دائرہ کسی کے اختیار میں نہیں ہو گا، کہا کہ ایران کی مسلح افواج جارح قوت کو اس کی جارحیت کی بھاری قیمت چکانے کے لئے ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ آمادہ اور تیار ہیں اور وہ بہت تیزی کے ساتھ فیصلہ اور ایکشن لیں گی-

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …