جمعہ , 19 اپریل 2024

فرانس فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے;پائیرر کوشرڈ

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) بیت المقدس میں تعینات فرانسیسی قونصل جنرل پائیرر کوشرڈ کا کہنا ہے کہ فرانس فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی سول کمیونٹی کے ایک وفد سے اتوار کے روز ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کو معاملات بہترہونے تک مسلسل مذاکرات کرنے چاہئیے۔ وفد نے فرانسیسی قونصل جنرل سے گزشتہ دنوں پیرس میں بیت المقدس کے یہودی مئیر کی فرمائش پر منعقد کیے جانے والے یروشلم اسپورٹس ایرینا پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور کہا کہ اسے سے فرانس میں رہنے والے فلسطینی عوام کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں ،جس پر فرانسیسی قونصل جنرل نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ فرانس فلسطین کو حوالے سے اپنے اصولی موقف ہر قائم ہے اور ہر صورت فلسطین کاز کی حمایت کرتا رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …