جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا: شاپنگ مال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ؛بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں واقع شاپنگ مال کے اندر 2 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔کیلیفورنیا کے قصبے سان برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ ہوئی جس میں دو افراد ملوث ہونےکے شواہد ملے ہیں۔اس حوالے سے سان برونو کے پولیس چیف ایڈ بربرانی نے بتایا کہ سان برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے بعد پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے تاہم فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں دیگر عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کی تعداد دوسے زائد ہے تاہم حملہ آور کی تعداد دو بتائی جاری ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی تلاش کے لیے سان برونو پولیس فعال ہے۔امریکا میں حملہ آوروں کی شناخت اور فرار ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہے۔

مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام چھوٹے اور بڑے شاپنگ مالز میں سیکیورٹی اور سیکیورٹی کیمرے موجود ہیں ایسے میں حملہ آوروں کی عدم گرفتاری اور شناخت کا معاملہ سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ’شاپنگ مال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 4 ہے‘۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’دونوں حملہ آور ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے ہیں تھے جس کی زد میں آکر لوگ زخمی ہوئے‘۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …