ہفتہ , 24 اگست 2019

روسی آبدوز میں آگ لگنے سے اعلیٰ افسروں سمیت 14نیوی اہلکار ہلاک

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے گہرے سمندر میں آبدوز میں آگ لگنے سے اعلیٰ افسروں سمیت 14 نیوی اہلکار ہلاک ہو گئے۔روس میں گہرے سمندر میں تحقیقاتی مشن پر گئی آبدوز میں آگ لگ گئی جس سے سات ہائی رینکنگ افسران سمیت چودہ اہلکار ہلاک ہو گئے، روسی اخبار کا دعویٰ ہے کہ آگ جوہری آبدوز میں لگی۔صدر ولادی میر پوٹن نے حادثے پر افسوس کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ہونے والے ظلم و بربریت کو روکے:آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبرانقلاب اسلامی نے کشمیری مسلمانوں کی صورتحال پر اپنی ناراضگی، دکھ اور افسوس …