جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت کی مسلح افواج میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نوکری چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مسلح افواج میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نوکری چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث بھارتی افواج میں افسروں کی شدید قلت ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2016 سے 2018 کے درمیان 2100 افسر نوکری چھوڑ چکے ہیں۔ کے ایم ایس کے مطابق بھارتی حکومت نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ اس عر صے کے دوران 1148 افسروں نے بری فوج، 575 نے فضائیہ اور 377 افسروں نے بھارتی بحریہ کی نوکریاں چھوڑیں۔

بھارت کے دفاعی امور کے وزیر مملکت شری پد نایک نے تینوں مسلح افواج کے بارے میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 2016 میں فوج کے 353 افسر وں، 2017 میں 383 اور 2018 میں 412 افسر وں نے نوکری چھوڑی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …