جمعرات , 18 اپریل 2024

دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے سے متعلق کانفرنس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی سمت میں کام کرنے کے لئے امریکہ میں ایک دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے جوہری عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کے ماہرین جوہری ترک اسلحہ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایک ماحول بنانے پر اپنے اپنے خیالات کا اشتراک کریں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق اس کانفرنس میں جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک اور جن ممالک کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں، ان کے علاوہ وہ ملک بھی حصہ لیں گے جنہوں نے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے سے متعلق امریکہ کی جانب سے کانفرنس ایسے میں شروع ہوئی ہے کہ خود امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ جبکہ امریکی حمایت کی وجہ سے اسرائیل کے پاس بھی سیکڑوں ایٹمی وار ھیڈز ہیں لیکن ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …