ہفتہ , 20 اپریل 2024

بن سلمان نے ہی خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے ریپبلیکن سینٹیر لینڈسی گراہم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سعودی ولیعد بن سلمان نے ہی مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم نے سی بی ایس نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذرہ برابر شک نہیں ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم بن سلمان نے ہی دیا تھا اور وہ اس پوری واردت سے باخبر تھے۔انہوں نے کہا کہ بن سلمان نے دوسرے افراد کے بارے میں بھی ایسے ہی اقدامات انجام دئے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ بن سلمان علاقے میں جاری بدامنی اور کشیدگی کے ذمہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو دواکتوبر دوہزار اٹھارہ کو استنبول میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں قتل کردیا گیا تھا۔ ایک ایسے وقت جب پوری دنیا نے اس بہیمانہ قتل میں بن سلمان کی ہی طرف انگشت نمائی کی ٹرمپ ان تمام باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بن سلمان سے اپنی دوستی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …