ہفتہ , 20 اپریل 2024

روس کا جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم کا تجربہ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے جدید ترین انٹرسیپٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق جدید ترین انٹرسیپٹ میزائل کا یہ تجربہ قزاقستان کی ٹیسٹ سائٹ سے کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگا کر انہیں فضا ہی تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔بیان میں میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے یہ تجربہ طے شدہ معیاروں کے مطابق انجام پایا ہے۔سابق سویت یونین نے مغربی ملکوں کی جانب سے بین البراعظمی ایٹمی میزائلوں کے خطرات کے پیش نظر قزاقستان کی ٹیسٹ سائٹ پر انٹر سیپٹ میزائلوں کی تیاری کا خفیہ پروگرام شروع کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …