جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران اور روس کے پارلیمانی وفود کی ملاقات؛دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور روس کے پارلیمانی وفود نے ماسکو میں دنیا کی پارلیمانوں کے بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر مسعود پزشکیان اور روس کی فیڈریشن کونسل کے ڈپٹی اسپیکر الیاس اوماخانوف نے اس ملاقات میں تہران اور ماسکو کے تعلقات کی زیادہ سے زیادہ تقویت اور تجارتی و اقتصادی لین میں توسیع کی راہ میں حائل بعض رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔

دنیا کے ایک سو بتیس ملکوں کے پارلیمانی وفود اور مہمانوں کی شرکت سے پارلیمانی نظام کی ترقی کے زیرعنوان تین روزہ اجلاس پیر کو ماسکو میں شروع ہوا۔ اس اجلاس میں ایران کاپارلیمانی وفد بھی شریک ہے ایرانی وفد نے اجلاس کے موقع پر دنیا کے مختلف ملکوں کے پارلیمانی وفود سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …