جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں:روسی وزیر

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے انرجی کے وزیر نے ایران کو امن پسند اور ذمہ دار ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔روسی انرجی کے وزیر نے کہا کہ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں کیونکہ امریکی پابندیوں کو اقوام متحدہ کی تائيد حاصل نہیں ہے۔ روسی وزیر نے کہا کہ روس تیل کے فروخت کے سلسلے میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران خطرہ نہیں بلکہ امریکی اقدامات عالمی امن و ثبات کے لئے خطرہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …