منگل , 23 اپریل 2024

اسرائیلی فوج کا اقلیتی یہودی مظاہرین پر تشدد

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے اقلیتی یہودی مظاہرین پر تشدد کیا۔ اسرائیل میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ ایتھوپین یہودی آباد ہیں جو حکومت کی امتیازانہ پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ کل ہزاروں ایتھوپین یہودی نسلی امتیاز, بہتر مواقع سے محرومی, غربت اور اسرائیلی پولیس کے ہراساں کرنے کے خلاف سڑکوں پر نکلے تھے۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/465386424032449/?t=0

منگل کے دن ایک اٹھارہ سالہ ایتھوپین جوان اسرائیلی پولیس افسر کی گولی سے ہلاک ہوا جس کے بعد مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے اہم شاہراہ کو بند کیا اور ٹائر جلائے جس کے نتیجے میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے اقلیتی یہودیوں کو ان کے مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی دعوت دی ہے لیکن قانون شکنی کے نتائج بھگتنے سے بھی خبردار کیا ہے۔

ایتھوپین یہودی 1970 کی دہائی میں اسرائیل میں آباد ہوئے تھے۔ یہ اقلیت مختلف اسرائیلی حکومتوں کے امتیازی سلوک کا شکار رہی ہے۔ حالیہ احتجاج بھی حکومت اور بالخصوص پولیس کے امتیازی رویے کے خلاف کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …