جمعرات , 25 اپریل 2024

کراچی، چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سے انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا ۔راشد بروہی حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا۔کارروائی کےلئے 9 لاکھ روپے لئے۔

ذرائع کے مطابق ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سےگرفتار کیا گیا اور اسے انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔راشد بروہی چینی قونصل خانے پرحملے کے دوران نگرانی کرتا رہا، ملزم نے حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں، پہلے سے گرفتار ملزمان نے راشد بروہی کی نشاندہی کی تھی۔راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، حملے سے قبل راشد بروہی کو کالعدم تنظیم نے 9 لاکھ روپے دیے تھے، حملے کا بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد بروہی سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …