منگل , 23 اپریل 2024

لیبیا میں مہاجرین کے حراستی مرکز پر فضائی حملے میں 40 افراد ہلاک

طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا میں تارکین وطن کے حراستی مرکز پر فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت طرابلس کے مشرقی مضافاتی علاقے میں قائم حراستی مرکز پر کیا گیا جہاں 120 مہاجرین زیر حراست تھے۔ اس حملے کا الزام لیبیا کی باغی فوج لیبین نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ ہفتر پر عائد کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ لیبیا میں وزیراعظم فیاض السراج کی حکومت کی حامی فوجوں اور باغیوں کے درمیان طرابلس کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے طرابلس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کبھی ہدف نہیں بنانا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …