ہفتہ , 20 اپریل 2024

تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے سے دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہری پور کے قریب تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں 38 مسافر سوار تھے جبکہ مویشی اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔ پندرہ افراد نے تیر کر اپنی جان بچا لی جبکہ باقی مسافر ڈوب گئے جن میں بچے بوڑھے اور خواتین شامل تھیں۔ اب تک 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں دو خواتین شامل ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔

کشتی کالا ڈھاکہ ضلع توغر سے آرہی تھی اور تھانہ نارہ امازئی کی حدود میں برگ کے مقام پر جھیل میں بنے بھنور میں پھنس کر الٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر پہنچے اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ہری پور میں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …