ہفتہ , 20 اپریل 2024

حافظ سعید سمیت کالعدم جماعت الدعوہ کے متعدد رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات درج کرلیے گئے۔محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان میں 5 کالعدم تنظیموں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ان تنظیموں میں دعوہ الارشاد ٹرسٹ ، معاذ بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں اور مقدمات میں حافظ محمد سعید ، عبدالرحمان مکی ، امیر حمزہ ، محمد یحییٰ عزیز کو نامزد کیا گیا ہے۔

تمام ملزمان پر ٹرسٹس کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر تفتیش اور تحقیق کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ان غیر منافع بخش تنظیموں اور ٹرسٹس کے اثاثوں اور پراپرٹیز کے ذریعے دہشت گردی کے لیے مالی سہولت کاری کی گئی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل بھی ان تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …