جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کے ساتھ تجارت بند نہیں کی جائے گی: ہندوستان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات اور تجارت بند نہیں کی جائے گی۔ہندوستان کے وزیر خارجہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایران کے ساتھ تجارت بند کرنے کے سلسلے میں امریکی دباؤ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات، کسی تیسرے ملک کی بنا پر ہرگز متاثر نہیں ہوں گے اور ہندوستان، ایران کے ساتھ تجارت بھی بند نہیں کرے گا۔

امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد ایران کے ساتھ تجارت بند کرنے کے سلسلے میں دنیا کے مختلف ملکوں پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی بھی دی ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت و تعاون کرنے والے ملکوں کے خلاف پابندی عائد کر دی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …