منگل , 23 اپریل 2024

ایتھوپیائی یہودیوں کے پر تشدد مظاہرے، 111 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ روز صہیونی ریاست کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں ایتھوپیا کے سیاہ فام یہودی نے احتجاجی مظاہرین کے دوران صہیونی پولیس پر چڑھائی کر دی جس کے نتیجے میں 111 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے 136 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔دو روز قبل اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ایک ایتھوپیائی نوجوان کی ہلاکت کے بعد صہیونی ریاست میں موجود ایتھوپیائی افریقی نسل کے ہزاروں یہودی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین کے احتجاج کے دوران کئی بڑے شہروں میں ٹائر جلا کرسڑکیں بند کر دیں اور اسرائیلی پولیس کی پٹرولنگ پارٹیوں پرسنگ باری کی۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھوپیائی نسل کے یہودیوں کی طرف سے یہ سب سے پر تشدد مظاہرہ تھا۔ مظاہرین کے پر تشدد مظاہرے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ٹی وی پر ایتھوپیائی یہودی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین سے منشتر ہونے کی اپیل کرنا پڑی۔خیال رہے کہ سنہ 1997ء کے بعد اب تک ایتھوپیائی یہودیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں 11 یہودی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …