جمعہ , 19 اپریل 2024

قانون کواپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بارآزاد قانون کا سامنا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قانون کواپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بارآزاد قانون کا سامنا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت فسطائی ذہنیت کی بات کرتی ہے توماڈل ٹاؤن میں قتل ہونے والے معصوم لوگوں پربرستی گولیاں یاد آجاتی ہیں، خواتین اورضعیفوں پربے بہیمانہ تشدد فسطائی رویہ تھا، سیاست کے گلوبٹ کس منہ لیکچردے رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا پاکستان آئین اورقانون کی حکمرانی کا نام ہے، قانون سے کوئی بالا نہیں، قانون کو اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بارآزاد قانون کا سامنا ہے توچیخیں توسنائی دیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …