ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کا 5 لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے میں اظہار دلچسپی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہناہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک ایران سے تجارتی تعلقات مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ایرانی وزیر برائے صنعت و تجارت و کان کنی رضا رحمانی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نے کہاکہ بارٹر ٹریڈ کیلیے دونوں ممالک کوگندم، چینی، چاول، فروٹ جیسی چند اشیا کا انتخاب کرناہوگا۔ ایرانی وفد نے5لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …