ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی پابندی سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ان پر پابندی عائد کئے جانے پر کہا کہ اس سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کا یا ان کے اہل خانہ کا کسی بھی ملک میں کوئی غیر ملکی اکاونٹ نہیں ہے کہا کہ ایران ہی ان کی زندگی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ان پر اس لئے پابندی لگانا چاہتا ہے کہ ان کی سفارتی سرگرمیاں محدود ہو سکیں۔

محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں پر کمی لانے کیلئے ایران کے اقدام پر کہا کہ چند جانبہ معاہدے پر یکجانبہ طور پر کیسے عمل درآمد ہو سکتا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاہدے پرعمل کرے گا کہ جب اس معاہدے کے تمام فریق اس پر عمل در آمد کریں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین نے گزشتہ ہفتے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ 5 جولائی کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نام بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائیگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …