ہفتہ , 20 اپریل 2024

لکسمبرگ کانفرنس میں بوجہ اسرائیل اردنی پارلیمانی وفد نے بائیکاٹ کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ملک لکسمبرگ میں بین الاقوامی سیکیورٹی وتعاون کانفرنس OSCE میں اردن کےوفد نے اس وقت شرکت سے انکار کردیا جب اردنی وفد کو معلوم ہوا کہ کانفرنس میں اُنہیں اسرائیلی وفد کےقریب جگہ دی گئی ہے۔

اردنی پارلیمنٹ کے رکن خالد ابو حسان نے لکسمبرگ اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے وفد کے سربراہ ابراہیم القرعان کےحوالےسے بتایا کہ اردنی پارلیمانی وفد نے بہ طور احتجاج اس کانفرنس کا اس لیے بائیکاٹ کیا کیونکہ اردنی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیلی وفد کے قریب بیٹھنے کو کہا گیا تھا۔اردنی وفدکو جب معلوم ہوا کہ ان کی نشستیں اسرائیلی وفد کی نشستوں کے قریب مختص کی گئی ہیں توانہوں‌نے کانفرنس کا واک آئوٹ کردیا۔

القرعان نے بتایا کہ جب انہوں‌نے اسرائیلیوں کی نشستوں کےقریب اپنی نشستیں دیکھیں تو کانفرنس کی انتظامیہ کو جگہ بدلنے کو کہا مگرانتظامیہ نے جگہ تبدیل کرنے سے انکار کردیا جس پروفد نے کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔اردنی رکن پارلیمنٹ کاکہنا ہےکہ کانفرنس کےبائیکاٹ کا فیصلہ ہمارے اصولوں، اخلاقیات، دین حنیف کی تعلیمات کے مطابق ہے۔ ہمیں ہمارے اصول اور دین ہماری مقدسات پرغاصبانہ قبضہ کرنے والوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …